17-Feb-2022 لیکھنی کی کہانی -
قیمتی ہیں سنبھالئے آنسو
اس طرح مت نکالئے آنسو
اس کے رخ سے جو اڑ گیا پردہ
ہو کہ خوش پھر بہا لۓ آنسو
جب نہ دامن کسی کا مل پایا
خاک میں یوں ملا لئے آنسو
سو گئی روٹھ کر خوشی ہم سے
کیا کریں پھر جگا لئے آنسو
عرش اعظم تلک رسائی ہو
اس ادا سے نکال ۓ آنسو
زخم دل کے چٹخ کہ کہتے ہیں
اس قدر کیوں سکھا لیۓ آنسو
روٹھ کر جب گئی خوشی ہم سے
سسکیوں نے بلا لئے آنسو
دل میں اسکا خیال کیا آیا
سسکیوں نے بلا لئے آنسو
پلکیں زخمی کہیں نہ ہو جائیں۔
اس قدر مت اچھالئے آنسو
کوئی مجھکو سمجھ نہ لے بنجر
پلکوں پہ یوں اگا لیۓ آنسو
ۓ شکیل اس کی یاد جب آئ
چپ کے چپ کے بہا لئے آنسو
Shakeel bareilvi
Simran Bhagat
18-Feb-2022 08:26 AM
Nyc
Reply
asma saba khwaj
17-Feb-2022 09:26 PM
بہت خوب
Reply
Shaqeel
17-Feb-2022 08:38 PM
Mashaallah
Reply